ساہیوال، ڈاکو بیوپاریوں، طالب علم اور دوکانداروں سے نقدی،موبائل لے اڑے

جمعرات 21 اگست 2025 21:13

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء) ڈاکو بیوپاریوں، طالب علم اور دوکانداروں سے 33 لاکھ 69ہز300 روپے نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈاکو گن پوائنٹ پر پاک ایونیوکالونی میں بیوپاری نعمان علی سے 87 ہزار300 روپے نقدی۔ موکل کالونی میں محمد طلحہ فیا ض یونیورسٹی کے طالب علم سے 7 لاکھ 75 ہزار روپے کی نقدی اور پرائز بانڈز۔

(جاری ہے)

چک 56 بارہ ایل کے قریب محمد اسلم سے موبائل نقدی 57 ہزار روپے۔ اڈہ اقبال نگر 7 چودہ ایل پر محمد امین کے شوروم سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی۔ اڈ ہ اقبال نگر کے قریب صبح سویرے محمد کاشف کے گھر میں داخل ہو کر دو لاکھ روپے نقدی اور 21 لاکھ روپے کے زیورات لوٹ کر لے گئے ۔پولیس فرید ٹاؤن، فتح شیر، ا وکانوالہ بنگلہ، اورکسووال نے نعما ن علی ،محمد طلحہ فیاض، محمد اسلم، محمد امین اور محمد کاشف کی مدعیت میں مقدمات 392 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔