بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں پرچم کشائی اور سیمینار کا انعقاد22 اگست کو گا

جمعرات 21 اگست 2025 21:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ادارہ تحقیقات اسلامی کے زیر اہتمام جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں 22 اگست کو فیصل مسجد کیمپس میں ایک پُروقار پرچم کشائی کی تقریب اور سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔تقریب کا آغاز صبح 11 بجے ہو گا جس میں مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور وزیر مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر بطورِ مہمانانِ اعزاز شریک ہوں گی۔تقریب میں ملی نغمے، تقاریر اور یومِ آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی جائے گی۔ اس موقع پر قومی پرچم کشائی کے بعد سیمینار کا انعقاد ہو گا جس میں قومی ترقی، تعلیم، اور تحقیق کے میدان میں مستقبل کے لائحہ عمل پر گفتگو کی جائے گی۔ یہ تقریب نوجوان نسل میں حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم قدم ہے۔