کراچی میں بار ش شہرکاغالب حصہ بجلی سے محروم ہیں ،حاجی محمدحنیف طیب

حبس ،گرمی اوراندھیرے نے عوام کوشدید اذیت میں مبتلاکردیاہے،سابق وفاقی وزیر

جمعرات 21 اگست 2025 21:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)چیئرمین نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ ایک طرف توچیف ایگزیٹوکے الیکٹرک مونس علوی کاشہر میں بجلی کی فراہمی کے حوالے سے بڑادعویٰ کررہے ہیں ہے کہ 94فیصد علاقوں کی بجلی بحال کردی گئی 2122فیڈزمیں سے 2000فیڈرزکھول دیئے گئے ہیں اگر حقائق کو دیکھاجائے تو کراچی میں منگل کی موسلادھاربارش کے بعدشہرکاغالب حصہ اندھیرے میں ڈوب گیاتھا ۔

36گھنٹوں سے زائد وقت گزرنے کے باوجودشہرکے متعددعلاقے سعودآباد،غازی گوٹھ،خداکی بستی،ابراہیم حیدری،شانتی نگر،اسٹیڈیم روڈ،فیڈرل بی ایریا،لیاقت آباد،گولیمار،نانک واڑہ،یوسف گوٹھ،رامسوامی،کیماڑی،اعظم بستی،گلستان جوہر،سلطان آباد،نارتھ ناظم آباد،ملیر،معین آباد،کورنگی،اورنگی،گڈاپ،کاٹھور،بن قاسم،سرجانی ٹاؤن جیسے متعددعلاقے اب بھی بجلی سے محروم ہیںحکومت سندھ نے بھی کے الیکٹرک کو فوری بحالی کا ٹاسک دیاتھا لیکن اس میں بھی کے الیکٹرک ناکام رہی بجلی کے بندش کے باعث ان علاقے میں پانی کا بھی شدیدبحران پیداہوگیا ہے، حبس ،گرمی اوراندھیرے نے عوام کوشدید اذیت میں مبتلاکردیاہے، مگر کوئی پوچھنے والانہیں مسجد اورگھروں میں وضوکرنے کیلئے صاف پانی میسر نہیں موجودہ اورسابقہ حکومتوں نے کے الیکٹرک کو عوام پر ظلم ڈھانے کیلئے اتنی چھوٹ کیوں دی ہوئی ہے حکومت کو کے الیکٹرک سے کیافائدہ ہے اس کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائے۔

(جاری ہے)

حاجی محمدحنیف طیب نے کے الیکٹرک اورحکومتی انتظامیہ سے اپیل کی کہ فوری طورپربجلی بحال کی جائے ۔