مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے،بلا ل فاروق تارڑ

جمعرات 21 اگست 2025 22:44

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات عمل میں لا رہی ہے، این اے 66 کا انتخاب اہل وزیرآباد کی محبت اور شفقت کا مقروض ہوں منتخب ہو کر حلقہ کی قسمت بدل دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن)کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 66 چوہدری بلال فاروق تارڑ نے سیالکوٹ روڈ پر واقع نجی میرج ہال میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔

ایم پی اے پی پی 35 چوہدری وقار احمد چیمہ کی جانب سے ورکرز کنونشن میں کارکنان کے جم غفیر نے شرکت کی ۔شرکاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوے ایم پی اے وقار چیمہ نے کہا کہ کہ وزیرآباد مسلم لیگ ن کے شیروں کا شہر ہے، اہل وزیرآباد میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے دیوانے ہیں، بلال فاروق تارڑ کو بھاری لیڈ سے کامیاب کروا کر نیشنل اسمبلی میں نمائندگی کے لیے بھیجیں گے۔

(جاری ہے)

کنونشن سے مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر چوہدری مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ، مشیر وزیر اعلی پنجاب برگیڈیئر بابر علاؤالدین ،ایم پی اے پی پی 36 عدنان افضل چٹھہ،سابق ایم پی ایز عادل بخش چٹھہ ،بیگم طلعت شوکت چیمہ،سابق چیئرمین بلدیہ وزیرآباد بابو شعیب ادریس،چوہدری خالد منظور چیمہ ،میاں شہباز احمد چنڈور ،عظیم چیمہ نے بھی خطاب کیا ۔\378