{مشعل بردار جلوس نکال کر ماہ ربیع الاول کا استقبال کیا جائے گا

ئ*پی پی حلقہ جات میںعالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت کیلئے کیمپ لگائے جائیں گے -منہاج القرآن لاہور عالمی میلاد کانفرنس کی میزبانی کرے گا:صدر لاہور کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 21 اگست 2025 19:45

گ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2025ء) تحریک منہاج القرآن لاہور کے صدر اقبال حسین باجوہ نے کہا ہے کہ 42ویں عالمی میلاد کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب مینار پاکستان کے سبزہ زار میں منعقد ہوگی۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کانفرنس کی میزبانی کرے گی۔ کانفرنس کی تیاریاں و انتظامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔ 15سو واںجشن میلاد مصطفی ؐ شان و شوکت سے منایا جائے گا۔

منہاج القرآن لاہور کے عہدیداران و کارکنان لاہور کے ہر فرد کو عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیں۔تاجر رہنمائوں، ڈاکٹرز انجینئرز، وکلاء، علمی، ادبی شخصیات کو عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ محبت مصطفی ایمان کی اساس اور سرمایہ حیات ہے۔ میلاد مصطفی کی محافل کا انعقاد محبت رسولؐ کے اظہار کا ذریعہ ہیں۔

(جاری ہے)

پورے لاہور میں استقبال ربیع الاول کے عنوان سے مشعل بردار جلوس نکا لے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن لاہور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ناظم لاہور ناظم لاہور ناظم علی رحمت ، کیپٹن(ر) عبد المجید،علامہ شاہد اقبال یوسفی،ممتاز خان کچھی،حاجی خالد محمود،علامہ احسن اویس،اشرف بھٹی ،معین احمد صدیقی و دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔اقبال حسین باجوہ نے کہاکہ42 ویں عالمی میلاد کانفرنس میں ملک بھر سے علما و مشائخ اور عرب شیوخ خصوصی شرکت کریں گے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری خصوصی خطاب کریں گے۔انہوں نے کہاکہ منہاج القرآن لاہور کے تمام پی پی حلقہ جات میںعالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینے کیلئے کیمپ لگائے جائیں گے۔ عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کیلئے آنیوالے قافلوں کو خوش آمدید کیلئے لاہور کے تمام داخلی راستوں پر استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ تمام مسالک کے جید علمائے کرام،مشائخ عظام،مذہبی،سیاسی و سماجی شخصیات عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کریں گی۔نامور قاری صاحبان اور نعت خوان حضرات بارگاہ رسالت مآبؐ میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ مشعل بردار جلوس نکال کر ماہ ربیع الاول کا والہانہ استقبال کرے گی۔