فیڈریشن آف اکنامک ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام دبئی میں ماحولیاتی ایکسیلنس ایوارڈز2025 کا انعقاد

جمعرات 21 اگست 2025 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)دبئی جو پہلے صحرا میں شاندار عمارتیں بنانے کے لیے مشہور تھا اب ماحول کی حفاظت اور پائیدار ترقی پر زور دے رہا ہے۔ یہی بات کریسکو ریئل اسٹیٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عمر شوکت نے فیڈریشن آف اکنامک ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن ( فیڈا)کے زیر اہتمام حمدان بن محمد اسمارٹ یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی ماحولیاتی ایکسیلنس ایوارڈز 2025 میں اپنے کلیدی خطاب میں کہی۔

اس پروگرام کی قیادت فیڈا کے بانی محمد سلیم اور پارٹنر ڈاکٹر سمیع اللہ خان نے کی جبکہ تقریب میں2000 سے زیادہ ڈیولپرز نے شرکت کی۔تقریب میں ماحول کی حفاظت کے لیے کام کرنے والوں کی خدمات کو سراہا گیا۔ عمر شوکت کوSustainability is in Your Hand-Shaping Tomorrow's Skyline,Responsiblyکے موضوع پر ان کی کوششوں پر ایوارڈ آف ایکسیلنس دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عمر شوکت نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ صرف عمارتیں بنانا نہیں بلکہ کمیونٹیز، ماحول اور آنے والی نسلوں کے لیے بہتر مستقبل کا خیال رکھنا ہے۔

ماحول کی حفاظت اب اختیار نہیں بلکہ ضروری ہے۔ان کا کہنا تھاکہ صنعت کو تین اصولوں یعنی ماحولیات، سماج اور انتظام ( ای ایس جی) پر عمل کرنا چاہیے۔ ماحولیات میں سبز عمارتیں، صاف توانائی اور قدرت کے ساتھ ہم آہنگ ڈیزائن شامل ہیں۔ سماجی طور پر ایسی جگہیں بنانی چاہئیں جہاں ہر فرد کو جگہ اور عزت ملے۔ انتظامی طور پر شفافیت، ایمانداری اور جوابدہی ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ منافع وقتی ہوتا ہے مگر مقصد ہمیشہ کے لیے ہوتا ہے۔ آج ہم جو عمارتیں بنائیںگے وہ نہ صرف مضبوط ہوں بلکہ آنے والی نسلوں کے دلوں میں بھی جگہ بنائیں۔

متعلقہ عنوان :