سکھر پولیس کے ایک روز میں ضلع کے دو مختلف تھانوں کی حدود میں الگ الگ پولیس مقابلے، 2 بدنام ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

جمعرات 21 اگست 2025 20:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)سکھر پولیس کے ایک روز میں ضلع کے دو مختلف تھانوں کی حدود میں الگ الگ پولیس مقابلے، 2 بدنام ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمدترجمان سکھر پولیس کے جاری بیان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ آباد اور ایس ایچ او سی سیکشن کا دو الگ الگ مقامات پر پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ، 02 بدنام ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ انکے 4 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے زخمی ڈاکوؤں شناخت تھانہ آباد سے ہاتم بوزدار اور تھانہ سی سیکشن سے آچر خان ملک کے نام سے ہوئی۔

(جاری ہے)

گرفتار زخمی ڈاکوؤں سے دو عدد ٹی ٹی پستول بمہ گولیاں برآمد کیا گیا۔گرفتار ڈاکو اسنیچنگ، چوری، ڈکیتی پولیس مقابلوں سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھے۔گرفتار زخمی ڈاکووں کو متعلقہ ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ساتھی فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے علائقوں میں سرچ آپریشن جاری ہیایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے سکھر میں امن و امان قائم کرنے کے لئے کامیاب کارروائیوں پر ایس ایچ او تھانہ آباد اور ایس ایچ او تھانہ سی سیکشن کو شاباش اور سی سی تھرڈ اور کیش ریوارڈ کا اعلان کیا۔