راشد منہا س شہید سوسائٹی کی جانب سے 54 واں یوم شہادت پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید(نشان حیدر) عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

جمعرات 21 اگست 2025 20:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) راشد منہا س شہید سوسائٹی کی جانب سے 54 واں یوم شہادت پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید(نشان حیدر)بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے حافظ محمد ریحان سعید منہاس نے کیا۔نعت رسول مقبولﷺ محمد قاسم رضا منہاس نے پیش کی۔جنرل سیکرٹری رانا اعجاز منہاس نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے۔

مقررین میں محبوب عالم منہاس،پروفیسر عباس ندیم منہاس لاہور،یوتھ ونگ پنجاب کے صدر نجف منہاس،ڈاکٹر اصغر منہاس،محمد اشرف منہاس گجرات،تنویر احمد منہاس پہلوان گجرانوالہ،ڈاکٹر بشیر منہاس،راشد منہاس کمالیہ،محمد علی منہاس ایڈووکیٹ گجرات،رانا نعیم کھرڑیانو الہ،ارسلان مسعود نظامی منہاس ایڈووکیٹ،صدر راشد منہاس شہید سوسائٹی فیصل آباد رانا ریاض منہاس اور سرپرست اعلی زاہد مسعود نظامی منہاس نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے راشد منہاس شہید کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور منہاس راجپوت برادری کی مل جل کر اتفاق و اتحاد سے کام کرنے اور برادری کو ترقی دینے کا اعادہ کیا گیا۔پڑھائی کی اہمیت پر خصوصی زور دیا گیا تاکہ ملک پاکستان دن دگنی رات چگنی ترقی کر سکے۔اس عظیم الشان اجلاس میں پاکستان بھر سے منہاس برادری کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے آخر میں سرفراز منہاس نے شہداء کی بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا کروائی اورپچھلے سال تعلیمی و عملی زندگی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات کو شیلڈز سے نوازا گیا۔