مولانا کلیم اللہ کہ شہادت قومی سانحہ ،78 گھنٹے گزر جانے کی باوجود قاتلوں کے عدم گرفتاری سوالیہ نشان ہے ،مولانا حافظ حسین احمد شرودی

جمعرات 21 اگست 2025 21:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحید ی مولانا سعید احمد مولانا مفتی عبدالباقی بڑیچ مولانا محمد اکبر مینگل مولانا مفتی محمد رضا خان مولانا محمد عثمان پرکانی مولانا حافظ احمد جان ساسولی مولانا قاری نظر محمد حقانی مولانا حاجی محمد عسی مولانا عبدالمجید امین جان رند ملک روز الدین کاکڑ نصیب اللہ اغا ایڈوکیٹ عبدالباری شہزاد اورجمعیت طلبہ اسلام ضلع کویٹہ کے صدرحافظ حبیب الرحمن اور جنرل سیکرٹری حافظ عابد اللہ حنفی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ جمعیت علماء اسلام تفتان کے رہنما مولانا کلیم اللہ کہ شہادت قومی سانحہ ہے 78 گھنٹے گزر جانے کی باوجود قاتلوں کے عدم گرفتاری سوالیہ نشان ہے ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کو چن چن کر شہید کیا۔

(جاری ہے)

جارہا ہے انہوں نے کہا کہ مولانا کلیم اللہ شہید ایک فعال اور محنتی رہنما تھے جنہوں نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا ان کی شہادت جمیعت علماء اسلام اور بلوچستان کے عوام کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ یہ بات انتہائی تشویشناک ہے کہ گزشتہ کافی عرصے سے بلوچستان میں جمیعت علماء اسلام کے قائدین اور کارکنوں کو مسلسل ٹارگٹ کیا جا رہا ہے اور انہیں شہید کیا جا رہا ہے۔

یہ واقعات صوبے میں ایک منظم سازش کی نشاندہی کرتے ہیں جس کا مقصد جمیعت علماء اسلام کی آواز کو دبانا اور بلوچستان کے پرامن ماحول کو سبوتاڑ کرنا ہے انہوں نے کہا کہ جمیعت علماء اسلام کوئٹہ حکومت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ان واقعات کا فوری نوٹس لے اور مولانا کلیم اللہ شہید کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمیعت علماء اسلام کے رہنماؤں اور کارکنوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے واقعات کے ذمہ داران کو لگام دی جائے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ آئندہ ایسے کسی بھی افسوسناک واقعے سے بچا جا سکے اگر حکومت نے ان واقعات پر قابو پانے کے لیے سنجیدہ اقدامات نہ کیے تو جمیعت علماء اسلام آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرنے پر مجبور ہوگی انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائ اسلام اپنے شہدائ کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور پرامن جدوجہد کے ذریعے ظالموں کا مقابلہ کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ مولانا کلیم اللہ کی شہادت عظیم سانحہ ہیصوبائی حکومت علماء کرام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکے ہیں مولانا کلیم اللہ کی خون رایگان نہیں جاے گا۔