ژ*پاک چین فرینڈشپ اسپتال کوٹیچنگ اسپتال کا درجہ دینے کی تجویز چین کو ارسال

mمجوزہ منصوبے پر مجموعی طور پر 10 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی

جمعرات 21 اگست 2025 22:25

ڈ*گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2025ء)گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی ای) کے چیئرمین نور الحق بلوچ نے پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے کے تحت چین کے تعاون سے قائم پاک چین فرینڈشپ اسپتال گوادر کو ٹیچنگ اسپتال میں تبدیل کرنے کی باضابطہ تجویز چینی حکومت کو ارسال کر دی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اسپتال کے اگلے مرحلے میں ٹیچنگ اسپتال کے ساتھ نرسنگ ٹریننگ سینٹر، میڈیکل بلاکس، میڈیکل کالج، مرکزی لیبارٹری اور دیگر طبی سہولیات شامل کی جائیں گی۔

گوادر پرو کے مطابق پاک چین فرینڈشپ اسپتال گوادر میں ٹیچنگ اسپتال اور متعلقہ سہولیات کے قیام پر تقریباً 10 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔ ترجمان جی پی اے نے بتایا کہ مجوزہ ٹیچنگ اسپتال میں زیر تربیت ڈاکٹروں کو تجربہ کار معالجین کی نگرانی میں عملی تربیت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ نرسنگ، فزیشن اسسٹنٹ اور فزیوتھراپی کے طلبہ کے لیے بھی تربیتی پروگرام شامل ہوں گے۔

جی پی اے عہدیدار نے گوادر پرو کو بتایا کہ ٹیچنگ اسپتال کی بدولت مریضوں کو ہر سطح کے معالجین کی خدمات حاصل ہوں گی، جب کہ طبی تحقیق کے شعبے کو بھی فروغ حاصل ہوگا، جس سے گوادر کے مریضوں کے لیے جدید علاج معالجے کی راہیں کھلیں گی۔سی پیک کے پہلے مرحلے کے تحت، جدید ترین پاک-چین فرینڈشپ اسپتال مئی 2024 میں چینی حکومت کی مالی معاونت سے مکمل کیا گیا تھا۔

یہ اسپتال 150 بستروں، متحرک آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (او پی ڈی) اور 68 ایکڑ پر محیط رقبے پر مشتمل ہے، جہاں گائناکالوجی، آرتھوپیڈک، نیورولوجی، معدہ و آنت، کینسر، دندان سازی، بچوں کی صحت، متعدی امراض، ذیابیطس اور بلڈ پریشر جیسے امراض میں مبتلا مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق یہ اسپتال مکمل طور پر پیپر لیس نظام سے آراستہ ہے، جس کا مقصد ساحلی کمیونٹیز کے غیر تعلیم یافتہ افراد کو پیچیدہ اور طویل طریقہ کار سے بچاتے ہوئے سہولت، آسانی اور آرام فراہم کرنا ہی