سعودی ولی عہد نے خون کا عطیہ دے کر سالانہ بلڈ ڈونیشن مہم کا آغاز کردیا

جمعہ 22 اگست 2025 09:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے خون کا عطیہ دے کر سالانہ بلڈ ڈونیشن مہم کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

سعودی خبر رساں ادارے (ایس پی اے)کے مطابق اس مہم کا مقصد معاشرے کے تمام طبقات کو خون کا عطیہ کرنے کی ترغیب ، ڈونرز کی حوصلہ افزائی اور رضاکارانہ عطیات کو 100 فیصد تک پہنچانا ہے۔وزارت صحت کے مطابق 2024 میں 8 لاکھ سے زائد افراد نے خون کا عطیہ دیا جو کہ عوامی شعور میں اضافے کا مظہر ہے۔یاد رہے کہ سعودی قیادت پہلے بھی عوامی صحت کے اقدامات میں پیش پیش رہی ہے جن میں کورونا ویکسین لگوانا اور اعضاء کے عطیے کے پروگرام میں شمولیت قابل ذکر ہیں۔