ایبٹ آباد پولیس کی کارروائیاں، چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم سمیت 2 ملزمان گرفتار

جمعہ 22 اگست 2025 12:42

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) ایبٹ آباد پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم اور منشیات فروش کوگرفتار کر لیا۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او بگنوتر احسن شکور نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم اعجازکو گرفتار کر کے نزاکت حسین کے گھر سے چوری شدہ سونے کے زیور برآمد کر لئے۔

ملزم سے 98 گرام آئس بھی برآمد کی گئی ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ بگنوتر میں امتناع منشیات اور چوری کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیاہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف مہم میں ایس ایچ او تھانہ میرپور طاہر سلیم نے منشیات فروش شہریار سے 3 کلو 150 گرام چرس اور 150 گرام آئس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔