رش کے اوقات میں سرکل اور سیکٹر انچارجز اہم چوکوں اور شاہراہوں پر ڈیوٹیز دیں،چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد

جمعہ 22 اگست 2025 12:49

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) چیف ٹریفک آفیسرسٹی ٹریفک پولیس فیصل آبادناصر جاوید رانانے کہا کہ رش کے اوقات میں سرکل اور سیکٹر انچارجز اہم چوکوں اور شاہراہوں پر ڈیوٹیز دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک میٹنگ کے دورانتمام ڈی ایس پیز ٹریفک اور سیکٹر انچارجزکو ہدایت کی کہ ہر ٹریفک سرکل اور سیکٹر مثالی ہونا چاہیے جبکہ سڑکوں پر بہترین ٹریفک بہاؤ اولین ترجیح ہے نیزکرپشن اور بدعنوانی ہرگز برداشت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فورس کی فلاح کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں،عوامی خدمت میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات اور غلط پارکنگ کے خلاف بھی گرینڈ آپریشن جاری رکھا جائے۔سی ٹی او نے اچھی کارکردگی کے حامل ٹریفک سٹاف کو انعامات اور غفلت برتنے اور کرپشن کرنے والے ٹریفک سٹاف کو سزائیں دینے کا عندیہ بھی دیا۔

متعلقہ عنوان :