ضلعی ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ، ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس

جمعہ 22 اگست 2025 12:59

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) ضلعی ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر بہاولنگرذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی اور اپنی اپنی سکیموں پر اب تک ہونے والی پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کو شفاف، معیاری اور بروقت مکمل کرنے پر زور دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام سکیموں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی ترقیاتی منصوبے عوامی فلاح و بہبود کے لیے نہایت اہم ہیں اور ان میں کسی قسم کی کوتاہی یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔\378