اسرائیل سے جنگ کے بعد ایران میں پہلی فوجی مشقوں کا آغاز

مشقوں کے دوران ایرانی بحریہ نے نے بحر ہند میں اہداف پر میزائل اور ڈرونز داغے

جمعہ 22 اگست 2025 13:25

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)اسرائیل سے جنگ کے بعد ایران میں پہلی فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیل سے 12 روزہ جنگ کے بعد گزشتہ روز پہلی فوجی مشقوں کا آغاز کیا گیا جس دوران ایرانی بحریہ نے نے بحر ہند میں اہداف پر میزائل اور ڈرونز داغے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جون میں ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد جنگ 12 روز تک جاری رہی تھی اور جنگ کے دوران امریکا نے بھی ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کی تھی۔ایک بیان میں ایرانی وزارت دفاع نے کہا کہ دوبارہ حملوں کی صورت میں دشمن کو مزید طاقت سے جواب دیا جائے گا۔