نباتاتی اجزا سے بنی گولیاں وزن کم کرنے میں زیادہ مفید ہیں.چینی محققین

مائیکرو گولیاں سبز چائے ‘ وٹامن ای اور سمندری گھاس سے حاصل شدہ ذرات سے تیار کی گئی ہیں .رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 22 اگست 2025 14:30

نباتاتی اجزا سے بنی گولیاں وزن کم کرنے میں زیادہ مفید ہیں.چینی محققین
بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 اگست ۔2025 )چینی محققین نے نباتاتی اجزا سے بنی گولیوں کے زیادہ چکنائی والی خوراک لینے والے چوہوں پر تجربات کے بعد انکشاف کیا ہے پودوں سے حاصل اجزا سے بنی یہ گولیاں وزن کم کرنے میں موثرثابت ہوئی ہیں ماہرین کے مطابق یہ گولیاں مستقبل میں بغیر دوائیوں کے وزن گھٹانے کا ایک ممکنہ راستہ بن سکتی ہیں.

یہ مائیکرو گولیاں سبز چائے اور وٹامن ای سے تیار کی جاتی ہیں اور انہیں سمندری گھاس سے حاصل شدہ ذرات کی تہہ سے ڈھانپا جاتا ہے نگلنے کے بعد یہ غلاف پھول جاتا ہے اور سبز چائے و وٹامن ای کے اجزا جزوی طور پر ہضم شدہ چکنائی سے جڑ کر اسے آنتوں میں قید کر لیتے ہیں.

(جاری ہے)

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن چوہوں کو ایک ماہ تک یہ گولیاں کھلائی گئیں اور وہ زیادہ چکنائی والی خوراک کھاتے رہے ان کا وزن مجموعی طور پر 17 فی صد کم ہوااس کے برعکس صرف چکنائی والی خوراک کھانے والے چوہوں کا وزن کم نہ ہوا گولیوں والی خوراک کھانے والے چوہوں کے جگر کو کم درجے کا نقصان پہنچا جبکہ صرف چکنائی والی خوراک کھانے والے چوہوں کو زیادہ نقصان ہوا.

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چوہوں کے فضلے میں چکنائی کی مقدار تقریباً اتنی ہی تھی جتنی کہ ایک اور گروپ میں جنہیں وزن گھٹانے کی دوا اورلیسٹیٹ دی گئی تھی تاہم گولیاں کھانے والے گروپ کو وہ معدے کے مضر اثرات نہیں ہوئے جو اورلیسٹیٹ کی دوا لینے والوں کو پیش آئے اورلیسٹیٹ آنتوں میں جزوی طور پر ہضم شدہ چکنائی کو بھی خارج کرتی ہے اور مارکیٹ میںزینیکل کے نام سے فروخت ہوتی ہے.

محققین رواں سال خزاں میںامریکی کیمیکل سوسائٹی کی ڈیجیٹل میٹنگ میں اپنی تحقیق پیش کریں گے اور ساتھ ہی انہوں نے انسانوں پر بھی ان گولیوں کے ٹیسٹ شروع کر دیے ہیں مطالعے کی سربراہی کرنے والے یونیورسٹی آف سچوان کے ریسرچ اسکالر یوی وو نے کہا کہ ہم ایسی چیز تیار کرنا چاہتے ہیں جو لوگوں کی عام طرزِ زندگی اور کھانے پینے کے انداز کے مطابق ہو. 

متعلقہ عنوان :