کولمبیا میں باغی گروپوں کے حملوں میں 18 افراد ہلاک

انتیوکیا میں نیشنل پولیس کا ہیلی کاپٹر مار گرایا گیا ،12 اہلکار ہلاک

جمعہ 22 اگست 2025 17:42

بگوٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں باغی گروپوں کے حملوں میں 18 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔غیرملکی ایک دوسری کارروائی میں انتیوکیا میں نیشنل پولیس کا ہیلی کاپٹر مار گرایا گیا جس میں 12 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیاکے مطابق کولمبیا کے شہر کالی میں ایرو اسپیس فورس بیس کے قریب گاڑی میں دھماکا ہوا۔میئر آفس کے مطابق کالی شہر میں گاڑی میں نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 6 افراد ہلاک جبکہ71 زخمی ہوگئے۔ایک دوسری کارروائی میں انتیوکیا میں نیشنل پولیس کا ہیلی کاپٹر مار گرایا گیا جس میں 12 اہلکار ہلاک ہوگئے۔کولمبیا کے وزیرِ دفاع نے اس حملے کا الزام ملک کے سب سے بڑے ڈرگ کارٹل کلین ڈیل گولفو پر لگایا ہے۔