
چیئرمین واپڈا کا مہمند ڈیم کا دورہ، اہم سائٹس پر تعمیراتی پیش رفت کاجائزہ لیا
جمعہ 22 اگست 2025 17:50
(جاری ہے)
چیئرمین کو اہم سائٹس پر پیش رفت، اہداف اور تکمیل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ اس وقت پراجیکٹ کی درجن سے زائد سائٹس پر تعمیراتی کام بیک وقت جاری ہے۔
موجودہ ہائی فلو سیزن میں دریائے سوات میں آنے والے سیلاب کو ڈائی ورشن سسٹم کے ذریعے کامیابی کے ساتھ گزارا گیا ہے۔ مین ڈیم کی تعمیر کیلئے دریائے سوات کے دائیں اور بائیں جانب واقع کناروں اور فائونڈیشن کی کھدائی مکمل ہونے پر اس سال مئی سے مین ڈیم کی بھرائی کا کام بھی شروع کیا جا چکا ہے۔ مین ڈیم کی تعمیر مکمل ہونے پر دسمبر 2027 میں پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔پراجیکٹ سائٹ کے دورے کے بعد چیئرمین نے مہمنڈ ڈیم پراجیکٹ آفس میں ایک اجلاس کی صدارت کی۔ پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے چیئرمین نے کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کی رفتار میں تیزی لائی جائے اور اس مقصد کے لیے اضافی وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے پراجیکٹ ٹیم خصوصاً کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹر کو تاکید کی کہ پراجیکٹ کی ٹائم لائنز کے مطابق تکمیل کے لیے ریکوری پلان کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔ چیئرمین نے کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ ڈیم کی بھرائی کیلئے درکار مٹیریل ذخیرہ کرنے کے عمل میں بھی تیزی لائی جائے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ زیر تعمیر مہمند ڈیم دنیا کا پانچواں بلند ترین سی ایف آر ڈی (Concrete-face-rock-fill)ڈیم ہے۔ یہ ایک کثیر المقاصد منصوبہ ہے۔ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت 1.29ملین ایکڑ فٹ ہے۔ ذخیرہ کیے گئے پانی کی بدولت مہمند اور چارسدہ کے اضلاع میں 18ہزار 237 ایکڑ نئی اراضی زیر کاشت آئے گی جبکہ ایک لاکھ 60ہزار ایکڑ موجودہ اراضی کو بھی پانی کی فراہمی میں اضافہ ہو گا۔ مہمند ڈیم کی تعمیر سے چارسدہ، پشاور اور نوشہرہ کے اضلاع میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچا میں مدد ملے گی۔ پراجیکٹ سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 800میگاواٹ ہے۔ یہ نیشنل گرڈ کو ہر سال 2ارب 86کروڑ یونٹ سستی اور ماحول دوست بجلی مہیا کرے گا۔ مہمند ڈیم سے پشاور شہر کو روزانہ 300ملین گیلن پینے کا پانی بھی فراہم کیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.