Live Updates

شہریوں کی ایس ایچ او بغدادی اور ایس ایچ او کھارادر کی بارش کے دوران کارکردگی کی ستائش

جمعہ 22 اگست 2025 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء) آئی جی سندھ غلام نبی میمن کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کے سخت حکم پر ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی عارف عزیز کی ہدایات پر تمام ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز ، ہیڈ محرران پولیس کے ہمراہ شدید بارش کے دوران سڑکوں پر باضابطہ خود موجود پھنسی ہوئی گاڑیوں اور متاثرہ شہریوں کو بروقت مدد فراہم کی گئی جس میں تھا نہ بغدادی ایس ایچ او ماجد علی علوی ، ہیڈ محرر بغدادی وحید احمد اور کھا را در ایس ایچ اوپون کمار،ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے فوری طور پر ریسپانس دیتے ہوئے عوام کی مدد کے لیے ٹیمیں روانہ کیں۔

پولیس اہلکاروں نے اپنی مدد کے تحت شہریوں کومحفوظ مقامات تک پہنچایا، ٹریفک کی روانی بحال کی ، اور شہریوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی اس موقع پر علاقہ عوام و تاجر برادری و شہریوں نے بغدادی اور کھارادر پولیس کی بہترین کارکردگی کو سراہا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو آپریشن میں کمار ہیڈ محر رکھار اور ارتضی علی شاہ نے اہم کردار ادا کیا | بغدادی کھار اور ٹاور اور دیگر اولڈ سٹی ایریا کے مقام پر لا تعداد پھنسی گاڑیوں کو فوری مدد کے لیے ایس ایچ او بغدادی ماجد علی علوی ہیڈ محرر بغدادی وحید احمد کھار اور ایس ایچ او پون کمار ہیڈ محرر کھا را در ارتضی علی شاہ خود موجود تھے۔

بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، اور متعدد گاڑیاں سڑکوں پر بند ہو گئیں۔ اس موقع پر پیش کیا.
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات