مسابقتی کمیشن نے کمپاس پاکستان کو میرٹ پیکجنگ کے اثاثوں کے حصول کی منظوری دے دی

جمعہ 22 اگست 2025 18:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے میرٹ پیکجنگ لمیٹڈ کے اثاثوں کے حصول کی کمپاس پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو منظوری دے دی ہے۔ اس ٹرانزیکشن کی تفصیل کے مطابق میرٹ پیکجنگ لمیٹڈ جو کہ ایک لسٹڈ کمپنی ہے اور پیکجنگ و پرنٹنگ سروسز کی پروڈکشن سے منسلک ہے، کے پیکجنگ سیگمنٹ کے اثاثے کمپاس پاکستان کو منتقل ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

کمپاس پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے اور کنزیومر گُڈز کے لئے فلیکس ایبل پیکجنگ میٹریلز تیار کرنے کے کاروبار سے منسلک ہے۔ اس ٹرانزیکشن میں متعلقہ مارکیٹ ’’فلیکس ایبل پیکجنگ‘‘ ہے ۔ اس ٹرانزیکشن سے کمپاس پرائیویٹ لمیٹڈ کا مارکیٹ کے شیئر پر کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا اور مارکیٹ میں مقابلے کے صورتحال میں کوئی کمی نہیں ہوگی،چنانچہ تمام دستیاب معلومات اور تجزیے کی بنیاد پر کمیشن نے کمپیٹیشن ایکٹ 2010 کے تحت اس ٹرانزیکشن کی منظوری دے دی ہے۔