دیرینہ دشمنی پر 22 سالہ نوجوان قتل

جمعہ 22 اگست 2025 18:33

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) تھانہ دائرہ دین پناہ کی حدود احسان پور میں دیرینہ دشمنی پر ٹارگٹ کلنگ کرکے 22 سالہ نوجوان قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ دائرہ دین پناہ کی حدود احسان پور میں عاقب نامی مزدور زیر تعمیر پلازہ کی چھت پر سو رہا تھا کہ نامعلوم مخالفین نے اندھادھند فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق فریقین میں پرانی رنجش کے باعث تنازعہ چل رہاتھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ دائرہ دین پناہ میں 5 نامزد افراد سمیت 7 ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔مقدمے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔\378