بھارت : فارماسوٹیکل کمپنی میں گیس کے اخراج سے 4 افراد ہلاک

جمعہ 22 اگست 2025 21:18

دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2025ء) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع پالگھر میں میڈلے فارما کمپنی میں گیس کے اخراج کے باعث چار افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق پالگھر ضلع کے ڈپٹی کلیکٹر سبھاش بھگڑے نے بتایا کہ حادثہ نائٹروجن گیس کے اخراج کی وجہ سے پیش آیا. حکام کے مطابق یہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ واقعے کے وقت فیکٹری میں کتنے افراد کام کر رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو ہسپتال میں علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے اور حادثے کے بعد فیکٹری کو بند کر دیا گیا ہے حکام نے مزید بتایا کہ گیس کے اخراج کی تحقیقات کی جا رہی ہیں