بھارتی سپریم کورٹ نے آوارہ کتوں کے حق میں فیصلہ دے دیا

جمعہ 22 اگست 2025 22:42

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2025ء) بھارت میں سپریم کورٹ نے آوارہ کتوں کے حق میں فیصلہ دے دیا ، نئی دہلی سے آوارہ کتوں کو ہٹانے کا حکم واپس ، ویکسین کرکے دوبارہ چھوڑ دیا جائے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی سپریم کورٹ نے پہلے دارالحکومت کی سڑکوں سے آوارہ کتوں کو ہٹانے کا حکم دیا تھا، لیکن اس فیصلے پر عوام اور جانوروں کے حقوق کی تنظیموں نے شدید ردعمل ظاہر کیا جس پر عدالت عظمیٰ نے اپنا فیصلہ بدل دیا۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق، نئی دہلی میں روزانہ تقریباً 2,000 کتوں کے کاٹنے کے واقعات پیش آتے ہیں، جنہیں سپریم کورٹ نے "انتہائی تشویشناک" قرار دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے نئے فیصلے میں کہا کہ آوارہ کتوں کو پکڑا جائے، مگر انہیں اسٹرلائز اور ویکسینیٹ کرنے کے بعد آزاد کر دیا جائے، سوائے ان کے جنہیں ریبیز ہے یا جو وحشیانہ رویہ رکھتے ہوں۔

(جاری ہے)

عدالت نے بلدیاتی اداروں کو ہدایت دی کہ وہ مخصوص فیڈنگ زون قائم کریں اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی وارننگ دیں۔عدالت نے کہا کہ تمام ایسی نوعیت کے مقدمات اٴْسے منتقل کیے جائیں گے تاکہ ملک گیر پالیسی تیار کی جا سکے۔عدالت نے بلدیاتی اداروں کو ہدایت دی کہ وہ کتوں کے لیے مخصوص فیڈنگ زون قائم کریں اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی وارننگ دیں حکام کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ چھ سے آٹھ ہفتوں کے اندر ''ہائی رسک ایریاز‘‘ سے 5,000 کتوں کو پکڑیں، انہیں اسٹرلائز کریں اور پناہ گاہوں میں منتقل کریں۔

حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق، نئی دہلی میں روزانہ تقریباً 2,000 کتوں کے کاٹنے کے واقعات ہوتے ہیں، جسے عدالت نے ''انتہائی تشویشناک‘‘ قرار دیا۔