کوئٹہ ،گیس پائپ لائن مرمت ،(کل) مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی

جمعہ 22 اگست 2025 22:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء) کوئٹہ میں گیس پائپ لائن کی مرمت کے سلسلے میں کل (ہفتہ) کومختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

(جاری ہے)

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ارباب کرم خان روڈ پر گیس پائپ لائن کی مرمت کے کام کے باعث ہفتہ 23اگست کو نواب رئیسانی روڈ، کلی شیخ ایریا ، ارباب کرم خان روڈ، جوائنٹ رو ڈاورسبزل روڈ کو صبح ساڑھی10بجے سے سہ پہر ساڑھے 4بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ ترجمان نے کہاکہ اس دوران صارفین کو درپیش آنے والی زحمت کے لیے ادارہ معزرت خواہ ہے اور صارفین سے گذارش کی جاتی ہے کہ ان چھ گھنٹوں کے لیے متبادل ایندھن کا انتظام کر لیں۔