کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ کے زیر اہتمام جی۔11 مرکز میں شجرکاری اور صفائی آگاہی مہم کا انعقاد

جمعہ 22 اگست 2025 22:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ کے زیر اہتمام جی۔11 مرکز میں شجرکاری اور صفائی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ احسن ظفر بختاوری نے ارحم بختاوری، صدر ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن جی۔11 نعیم اختر اعوان،چیئرمین جی الیون مرکز ملک اکرم اعوان، جنرل سیکرٹری فرخ خان، سردار محمدعاصم عباسی ،سرپرست اعلی جی الیون مرکز راجہ امین ،سینئر نائب صدر ناظم غوری،حسن مغل،فیروز خان،قاسم شاہ اور ان کے عہدیداران کے ہمراہ شجرکاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے پودا لگایا۔

اس موقع پر مرکز میں کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ کی جانب سے ڈسٹ بنز بھی نصب کی گئیں تاکہ صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

مہم میں صدر ای۔الیون ظاہر عباسی، ایگزیکٹو ممبران آئی سی سی آئی ملک عبدالعزیز، محسن خالد، روحیل انور بٹ، خالد چوہدری، نثار مرزا سمیت تاجر برادری کے دیگر نمائندے بھی شریک ہوئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ کا مقصد صرف صفائی یا پودے لگانا نہیں بلکہ عوام کے دلوں میں شعور پیدا کرنا ہے کہ یہ شہر ہمارا ہے اور اس کی خوبصورتی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، جی-11 مرکز میں ڈسٹ بنز کی تنصیب اور شجرکاری اسی سوچ کا حصہ ہے کہ ہم اپنے آنے والی نسلوں کو ایک صاف اور سرسبز اسلام آباد دے سکیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کی حقیقی ترقی اس وقت ممکن ہوتی ہے جب عوام اور تاجر برادری دونوں مل کر اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے تاجر برادری کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے ہر مرکز کو کلین اینڈ گرین ماڈل میں بدلنا ہمارا ہدف ہے۔صدر جی-11 ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نعیم اختر اعوان نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور آج اس عہد کے ساتھ ہم سب یہاں موجود ہیں کہ اپنے مرکز کو نہ صرف صاف رکھیں گے بلکہ لوگوں کو بھی اس بارے میں آگاہی دیں گے۔

جنرل سیکرٹری فرخ خان نے کہا کہ یہ اقدام شہری سہولت اور ماحول دونوں کے لئے ایک مثبت مثال ہے۔ملک اکرم اعوان، سردار محمد عاصم عباسی، راجہ امین، ناظم غوری، حسن مغل، فیروز خان اور قاسم شاہ نے کہا کہ چیئرمین کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ احسن ظفر بختاوری کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے نہ صرف جی-11 مرکز میں شجرکاری اور ڈسٹ بنز کی تنصیب جیسے عملی اقدامات اٹھائے بلکہ اس سے قبل یہاں فلٹریشن پلانٹ لگا کر عوام کو صحت مند اور معیاری سہولت بھی فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ ایک مثبت سوچ اور عملی جدوجہد کی عکاس ہے جس کا مقصد صرف صفائی یا شجرکاری نہیں بلکہ عوام میں اجتماعی ذمہ داری کا شعور اجاگر کرنا ہے،ان اقدامات سے نہ صرف مرکز کا ماحول بہتر ہو گا بلکہ آنے والی نسلوں کو بھی ایک صاف، سرسبز اور صحت مند اسلام آباد میسر آئے گا۔

متعلقہ عنوان :