انسداد پولیومہم کے حوالہ سے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ٹیمز کی ٹریننگ کا انعقاد

جمعہ 22 اگست 2025 23:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) ‎ضلع ایبٹ آباد میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغازیکم ستمبر سے کیاجائے گا۔اس حوالہ سے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ٹیمز کی ٹریننگ کا انعقاد کانفرنس روم ڈپٹی کمشنر آفس ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ثناءاللہ خان نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے ملاقات کی۔ محکمہ ہیلتھ اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے مہم کے حوالے سے شرکاء کو مانیٹرنگ کے دوران مانیٹرنگ کے طریقہ کار، مارننگ اور ایوننگ اسمبلی کے انعقاد، پری کمپین کی مانیٹرنگ، انٹرا کمپین مانیٹرینگ اور پوسٹ کمپین مانیٹرنگ، موبائل ایپ کے طریقہ کار، رفیوزلز کیسز اور کوریج کے طریقہ کار، فیک فنگرمارکنگ کی پہچان اورمانیٹرنگ کے دیگر طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے شرکاء، ڈی پی ایم ٹیز سےملاقات کی اور اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ انسداد پولیو مہم کے دوران سامنے آنے والے مسائل کو سامنے رکھتے ہوے انکا تدارک کیا جائے اور ستمبر کی مہم میں بھر پورمحنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے رپورٹنگ کو بہتر بنایا جائے، ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد اور ضلع بھر کے تمام بچوں کی ویکسینیشن مکمل کی جائے۔

ٹریننگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گوہر علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ ازکی فاطمہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شکیل سرور، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد زرک یار خان تورو، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز ثناء فاطمہ، سمیرا محسود، شمیم اللہ، اے سی ریونیو محمد خان، ہیلتھ کوآرڈینیٹرز ڈاکٹر اشفاق، ڈاکٹر یار خان، ڈاکٹرواصل رحمان، ایریا انچارج ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر طیبہ، ڈی ایس او ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ثناء ڈاکٹر نفیسہ، ڈی پی ایم ٹیز، نمائندہ ایجوکیشن آفس میل، فیمیل اوراسسٹنٹ کمشنرز انڈرٹریننگ نے شرکت کی۔