kصدر مملکت سے مختلف ممالک کے نامزد سفیروں کی ملاقات

ذ*ایوانِ صدر میں نامزد سفیروں نے اپنی اسنادِ سفارت صدرِ مملکت کو پیش کیں ذ*صدر آصف علی زرداری کی نئے سفیروں کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار

جمعہ 22 اگست 2025 20:20

o اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2025ء)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے سری لنکا، انڈونیشیا، کرغزستان، آسٹریا اور جرمنی کے نامزد سفیروں اور ہائی کمشنر نے ایوانِ صدر اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر نامزد سفیروں اور ہائی کمشنر نے صدرِ مملکت کو اپنی اسنادِ سفارت پیش کیں۔ایوانِ صدر آمد پر معزز سفیروں کو پاکستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے روایتی گارڈ آف آنر پیش کیا۔

(جاری ہے)

صدر آصف علی زرداری نے سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر تمام نامزد سفیروں کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ صدرِ مملکت نے اس موقع پر پاکستان اور مذکورہ ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا، خصوصاً تجارت، معیشت، سرمایہ کاری اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔۔صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے سفیروں کے تقرر سے پاکستان اور ان کے متعلقہ ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔