بیلا روس کی سابقہ مس یونیورس کی فیصل آباد پولیس کمپلیکس آمد، اعلیٰ پولیس حکام سے ملاقات

جمعہ 22 اگست 2025 21:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) بیلا روس سے تعلق رکھنے والی سابقہ مس یونیورس پولی کینیبس کی پولیس لائنز کمپلیکس آمد ،ایس ایس پی آپریشنز سے ملاقات کی، تفصیلات کے مطابق بیلا روس سے تعلق رکھنے والی سابقہ مس یونیورس پولی کینیبس پولیس لائنز کمپلیکس کا وزٹ کیا۔ حکام نے بتایا کہ انہوں نے ایس ایس پی آپریشنز بشریٰ جمیل سے ملاقات کی۔

ایس ایس پی آپریشنز نے ملاقات کے دوران لیڈی یونیورس کو پولیس کے جدید نظام اور کی جانے والی اصلاحات کے متعلق بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کرائم ٹریسنگ اور ورکنگ کو بہتر بنایا گیا ہے ۔شہر میں امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے کےلیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر پولی کینیبس نے کہا کہ فیصل آباد میں مجھے کسی بھی غیر محفوظ حالات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

لیڈی پولیس آفیسر سے ملاقات پاکستان میں ویمن ایمپاورمنٹ کے حوالے سےورکنگ کا اچھا اقدام ہے۔ فیصل آباد پولیس کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ یہ ایک پر امن شہر ہے اور میں دوبارہ بھی یہاں آنا چاہوں گی۔ وہ فیصل آباد میں مختلف جامعات کے تعاون سے منعقدہ جدید ملبوسات کی نمائش میں بطور مہمان خصوصی شرکت کیلئے آئی ہیں۔