ز*اوتھل میں کوچ اور دو گاڑیوں کے درمیان تصادم 9 افراد جاں بحق ،15افراد زخمی

جمعہ 22 اگست 2025 22:00

-کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2025ء) بلوچستان کے علاقے اوتھل میں کوچ اور دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 9 افراد جاں بحق جبکہ سمیت 15افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اوتھل کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ اور دو پک اپ گاڑیوں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 9 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوئے جن میں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کیا زخمیوں کو اوتھل جبکہ دو کو کراچی منتقل کیا گیا مذکورہ کوچ کوئٹہ سے کراچی اور پک گاڑیاں کراچی سے خضدار جارہی تھی حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔

نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں مزید کارروائی اوتھل انتظامیہ کررہی ہی