بلوچستان کی ساحلی پٹی میں آئل، گیس اور انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے روشن امکانات موجود ہیں، بلال خان کاکڑ

جمعہ 22 اگست 2025 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ سے سٹی پٹرولیم کے چیف ایگزیکٹو ارشد عزیز نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں بلوچستان کی ساحلی پٹی اور دیگر قدرتی وسائل سے متعلق سرمایہ کاری کے وسیع امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔بلال کاکڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو قدرت نے معدنیات، ساحلی وسائل اور توانائی کے ذخائر سمیت بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے۔

(جاری ہے)

ان وسائل کو جدید تقاضوں کے مطابق بروئے کار لانے سے نہ صرف صوبے کی عوام کو روزگار اور فلاح و بہبود کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ ملکی معیشت بھی مستحکم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ سے بلوچستان میں صنعتی شعبے کو ترقی ملے گی، تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ساحلی پٹی میں آئل، گیس اور انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے روشن امکانات موجود ہیں۔بلال کاکڑ نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے بلوچستان کو ایک پرکشش سرمایہ کاری حب بنانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ صوبے کے قدرتی وسائل کو قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کا ذریعہ بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :