رائیونڈ روڈ پرتیز رفتار کار نالہ میں گر گئی، ڈرائیور جاں بحق

ہفتہ 23 اگست 2025 00:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) رائیونڈ روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر روہی نالہ میں گر گئی ۔ پولیس کے مطابق حادثہ کے نتیجے میں کار ڈرائیور جاں بحق ہو گیا، جس کی لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت عطا محمد کے نام سے ہوئی ہے جو چوہنگ کا رہائشی تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ کار ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو ٹیموں کی مدد سے متاثرہ کار نا لہ سے نکال لی گئی ہے ۔