امریکی محکمہ دفاع کی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ عہدے سے برطرف

ہفتہ 23 اگست 2025 10:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) امریکی محکمہ دفاع( پینٹاگان )کی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل جیفری کروز اور دو دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔اردو نیوز کے مطابق اے ایف پی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ برطرفیاں رواں سال امریکی فوج کے متعدد اعلیٰ عہدیداروں کو اُن کے عہدوں سے ہٹانے کے سلسلے کی کڑی ہیں۔

ایک سینئر دفاعی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جنرل کروز اب ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر کے طور پر کام نہیں کریں گے۔جنرل کروز کی اس عہدے سے برطرفی کی امریکی انتظامیہ کی جانب سے کوئی وضاحت فراہم نہیں کی گئی۔ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر بننے سے قبل جنرل کروز نے نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کے لیے فوجی امور کے مشیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

(جاری ہے)

وہ دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف اتحاد کے لیے انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ایک اور امریکی اہلکار نے ایک الگ معاملے پر نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دو دیگر سینئر افسران کو بھی عہدوں سے ہٹایا گیا ہے جن میں نیوی ریزرو کے سربراہ وائس ایڈمرل نینسی لیکور اور نیول سپیشل وارفیئر کمانڈ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل ملٹن سینڈز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :