قحط زدہ قرار دیے گئے غزہ کیلئے راہداری کھولی جائے، حماس

جنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے اور اسرائیل فوری طور پر غزہ کا محاصرہ ختم کرے،مطالبہ

ہفتہ 23 اگست 2025 13:01

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا کہ اقوام متحدہ کی طرف سے قحط زدہ قرار دیے گئے غزہ کیلئے راہداری کھولی جائے۔عرب میڈیا کے مطابق حماس نے مطالبہ کیا کہ جنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے اور اسرائیل فوری طور پر غزہ کا محاصرہ ختم کرے۔

(جاری ہے)

حماس نے اقوام متحدہ سے اس حوالے سے فوری ایکشن لینے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل غزہ میں فوری جنگ بندی کروائے اور بلا رک ٹوک کھانا، پانی، دوائیں اور ایندھن فراہم کیا جائے۔حماس نے بیان میں مزید کہا کہ اسرائیل غزہ میں قحط کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔