ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے‘کوئی نقصان نہیں ہوا

ہفتہ 23 اگست 2025 14:28

ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے‘کوئی نقصان نہیں ہوا
ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء) ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 150 کلومیٹر زیر زمین تھی، ابتدائی طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، اس وقت زلزلہ پیما مرکز نے بتایا تھا کہ ژوب میں آئے زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ژوب سے 106 کلومیٹر جنوب میں تھا۔

متعلقہ عنوان :