عمر اکمل پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے دروازے کھل گئے، ٹریننگ کی ویڈیو وائرل

مڈل آرڈر بیٹر کا کیریئر ہنگامہ خیز رہا ہے جس میں انہیں ڈسپلن مسائل اور فٹ نہ ہونے کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 23 اگست 2025 12:28

عمر اکمل پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے دروازے کھل گئے، ٹریننگ کی ویڈیو وائرل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 اگست 2025ء ) قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے دروازے کھل گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر عمر اکمل نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کی ویڈیو شیئر کردی۔ انہوں نے کیپشن میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید کا شکریہ ادا کیا۔ 
 
اس سے قبل نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کرکٹر عمر اکمل نے کہا تھا کہ میں نہیں چاہتا کہ بیٹا پاکستان کی طرف سے کھیلے کیونکہ جو میرے ساتھ ہوا ہے نہیں چاہتا کہ وہ میرے بیٹے کے ساتھ بھی ہو۔

 
ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتا کہ یہ کرکٹر بنے لیکن اس کا یہ شوق ہے 
ایک دوسرے انٹرویو میں قومی کرکٹر عمر اکمل نے دعویٰ کیا تھا کہ انھیں پاکستان ٹیم میں نہ کھلانے کےلیے فون کالز آتی تھی اور کھلانے کےلیے منع کیا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

 

عمر اکمل نے بتایا تھا کہ ایک کپتان تھا رضا علی ڈار، میں آپ کو اس کا نمبر بھی دے سکتا ہوں اور آپ خود کال کرکے تصدیق کرسکتے ہیں، انہیں کرکٹ بورڈ سے اوپر سے کال آتی تھی کہ عمر اکمل کو نہیں کھلانا ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ تاہم اس کپتان نے میرے لیے اسٹینڈ لیا کہ میں اسے کیسے نہ کھلائوں، عمر اکمل جیسا بیٹر میں کیسے باہر بٹھاؤں۔