کینیڈاکا امریکی مصنوعات پر عائد جوابی ٹیکس ختم کرنیکا فیصلہ

آٹو، اسٹیل اور ایلومینیم پر 25 فیصد محصولات برقرار رہیں گے، کینیڈین وزیراعظم

ہفتہ 23 اگست 2025 16:57

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)کینیڈا نے امریکا کی کئی مصنوعات پر عائد جوابی ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔

(جاری ہے)

کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ کینیڈا امریکا سے آنے والی متعدد مصنوعات پر عائد جوابی ٹیکس ختم کر دے گا تاہم آٹو، اسٹیل اور ایلومینیم پر 25 فیصد محصولات برقرار رہیں گے۔وزیراعظم مارک کارنی نے کہا کہ ہم امریکا کے ساتھ بھرپور انداز میں کام کر رہے ہیں اور ہماری توجہ اسٹریٹجک شعبوں پر مرکوز ہے۔