روس امن سے متعلق اجلاس کو روکنے اور جنگ کو طول دینے کی کوشش کر رہا ہے،یوکرائنی صدر

ہفتہ 23 اگست 2025 17:03

کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ روس امن سے متعلق اجلاس کو روکنے اور جنگ کو طول دینے کی کوشش کر رہا ہے۔زیلینسکی نے اپنے بیان میں کہا کہ روس کی جانب سے ان کی اور صدر پیوٹن کی ملاقات روکنے کی ہرممکن کوشش کی جا رہی ہے، روس کی طرح یوکرین مختلف رہنماں سے ملاقات کرنے سے ڈرتا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ یوکرین کی حفاظتی ضمانتیں نیٹو کے آرٹیکل 5 کی عکاسی کریں جو اتحاد کے ایک رکن پر حملے کو نیٹو کے تمام ارکان پر حملہ تصور کرتا ہے۔دوسری جانب روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ پیوٹن یوکرین کے رہنما سے ملاقات کا ایجنڈا طے ہو جانے کے بعد ملاقات کریں گے اور یہ ایجنڈا کبھی بھی تیار نہیں ہو گا کیونکہ صدر زیلینسکی ہر چیز کے لیے انکار کرتے ہیں۔