چین کی صارف اشیا کی خوردہ فروخت میں جولائی کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.7 فیصداضافہ

ہفتہ 23 اگست 2025 17:32

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) چین  کی صارفین کی مارکیٹ کی ترقی کا رجحان جولائی میں بھی  مجموعی طور پر مستحکم  رہا ہے۔

(جاری ہے)

قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق  2025 کے دوران صارفین کی اشیا کی مجموعی خوردہ فروخت 3.88 ٹریلین یوآن رہی جو  گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں  3.7 فیصد زیادہ ہے ۔ جنوری سے جولائی تک صارفین کی اشیا کی مجموعی خوردہ فروخت 28.42 ٹریلین یوآن رہی جس میں سالانہ 4.8 فیصد اضافہ ہواہے جبکہ خدمات کی خوردہ فروخت میں   5.2 فیصد اور اشیاء اور خدمات کی مشترکہ خوردہ فروخت میں سالانہ بنیادوں پر تقریباً 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :