سکھر جمعیت علماء اسلام کے کارکنان پر جھوٹی ایف آئی آر، اور اٹھاکر غائب کرنے پر احتجاج

ہفتہ 23 اگست 2025 22:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)سکھر جمعیت علماء اسلام کے کارکنان پر جھوٹی ایف آئی آر، اور اٹھاکر غائب کرنے پر احتجاج۔ مسئلہ حل نہ ہونے پر پوری سندھ کو جام کرنے کا اعلان۔مولانا محمد صالح انڈھڑ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کے امیر مولانا محمد صالح انڈھڑ کی قیادت میں ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا دھرنے سے خطابات کے دوران انہوں نے کہا کہ کارکنان پر پنوعاقل میں بے بنیاد اور جھوٹی ایف آئی آرز داخل کرنے دوسری جانب پارٹی کے ایک کارکن کو پرائیویٹ افراد نے اغوا کراکے غائب کروایا ہے، جس کی ایف آئی آر تاحال درج نہیں کی گئی۔

اس غیر منصفانہ رویے پر احتجاج کرتے ہیں۔مسئلہ حل نہ ہوا تو پھر اگلے مرحلے کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا، جس کے تحت کارکنان ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ریاستی اداروں اور پولیس نے جے یو آئی کے کارکنان پر ظلم و جبر کا سلسلہ بند نہ کیا تو کشمور سے کراچی تک نیشنل ہائی وے اور موٹروے پر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی اور ٹریفک روکنے سمیت ہر آپشن استعمال کیا جائے گا۔

مولانا محمد صالح انڈھڑ نے مزید کہا کہ جعلی مقدمات میں ہمارے کارکنان کو پھنسایا جا رہا ہے، لیکن ہم اپنے کارکنان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ‘‘اگر ہمارے کارکنوں پر ہاتھ اٹھایا گیا تو پھر حکمرانوں کے لیے زمین تنگ کر دی جائے گی۔جے یو آئی رہنما نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے اغوا کے واقعے کے ذمہ داران کو گرفتار کیا جائے اور کارکنان کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں۔