پاکستانیوں کو ایران کے راستے عراق لے جانے والا انسانی اسمگلر عدنان اسلم گرفتار

ہفتہ 23 اگست 2025 22:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء)ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان نے ایک بڑی کارروائی کے دوران بدنام زمانہ انسانی سمگلر محمد عدنان اسلم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے مطابق ملزم عراق سے آپریٹ ہونے والے انسانی ٹریفکنگ کے منظم گینگ کا حصہ ہے، ملزم پاکستانی شہریوں کو ایران کے غیر قانونی راستوں سے عراق اسمگل کرتا تھا، مذکورہ گینگ نے عراق میں سیف ہاؤسز بنا رکھے ہیں، ملزم دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے شہریوں کو پاکستان سے غیر قانونی طریقے سے ایران کے راستے عراق لے کر جاتے تھے، ملزمان شہریوں کو عراق میں موجود سیف ہاؤسز میں محصور کرتے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق متاثرین کے گھر والوں کی جانب سے بھیجی گئی رقوم کے شواہد بھی برآمد کرلیے گئے ہیں، ملزم کے موبائل سے انسانی اسمگلنگ کے شواہد برآمد ہوئے ہیں، منظم گینگ میں شامل انسانی اسمگلروں کی تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔