محمد ہمایوںخان، سید محمد علی شاہ باچہ کاپی پی پی کے رہنما گوہر انقلابی سے اظہار تعزیت

ہفتہ 23 اگست 2025 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی سیکرٹری جنرل محمد ہمایوںخان، صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچہ نے پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات گوہر انقلابی سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔

(جاری ہے)

محمد ہمایون خان ،محمد علی شاہ باچہ ، ہدایت خان سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے گوہر انقلابی کے بھائی کے سوئم میں شرکت کی ،پیپلز پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین نے گوہر انقلابیسل سے ان کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔مرحوم کے ایصال ثواب اور لواحقین کو صبر جمیل کے لئے فاتحہ خوانی کی۔