امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان 29اگست کو ایک روزہ دورے پر حیدرآباد پہنچیں گے

ہفتہ 23 اگست 2025 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان جمعہ 29اگست کو ایک روزہ دورے پرحیدرآباد پہنچیں گے، صوبائی اعلامیہ کے مطابق وہ دیگرعوامی وتنظیمی مصروفیات کے علاوہ شام چار بجے مرک تبلیغ اسلام میں سندھ میں بدامنی ڈاکوراج کے حوالے سے صوبائی رہنمائوں اوربدامنی سے متاثرہ اضلاع کشمور گھوٹکی شکارپور جیکب آباد ودیگر کے امراء کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کریں گے۔