انسداد دہشت گردی قانون جمہوریت کی نفی ہے، کاشف سعید شیخ

ملک اورآئین توڑنے سے زیادہ کوئی دہشتگردی ہوسکتی ہی ان کے خلاف کیا کاروائی ہوئی،امیر جماعت اسلامی سندھ

ہفتہ 23 اگست 2025 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء) امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی انسداد دہشت گردی قانون کوجمہوریت کی سراسرنفی اوراس قانون کو کٴْلی طور پر مسترد کرتے ہوئے جمہوریت پر ایک اور شب خون سمجھتے ہیں۔فارم 47سے لیکرانسداددہشتگردی تک ملک وقوم کے مفاد کی بجائے من پسندفیصلوں سے من پسندقیادت ومقاصدکے لیے قانون سازی جمہوریت کے دعویدارحکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

(جاری ہے)

1971کو ملک دولخت ہوگیااورآئین توڑنے سے زیادہ کوئی دہشتگردی ہوسکتی ہی ان کے خلاف کیا کاروائی ہوئی۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہاکہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ ملکی مفاد جمہوریت کی بالادستی اورقانون کی حکمرانی کی بات کی ہے۔ریاست ماں ہوتی ہے مگراس کے برعکس قانون سازی نہ صرف جمہوریت کا قتل بلکہ ریاست کے خلاف بھ سازش ہے۔ ملک میںبڑھتی ہوئی دہشت گردی بڑا چیلنج ضرورہے لیکن صرف قوانین میں ترمیم اور نئے قوانین ان مسئلوں کا حل نہیں ہیں بلکہ اس کے لیے دہشتگردی کے اسباب پربھی تحقیقات اورحکمت عملی کی ضرورت ہے۔ہرکام ڈنڈے اورطاقت کے استعمال کی وجہ سے وطن عزیز آج بے شمار بحرانوں کی ذد میں ہے۔