Live Updates
ٴْملک میں قوموں کی برابری پر مبنی حقیقی جمہوری فیڈریشن ناگزیر ہے، پشتونخواملی عوامی پارٹی
ہفتہ 23 اگست 2025
21:00
ظ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ملک میں قوموں کی برابری پر مبنی حقیقی جمہوری فیڈریشن ناگزیر ہے، جمہوریت ہی دراصل عوام کی طاقت ہے،حقیقی جمہوریت ہی کے ذریعے عوام اپنے نمائندوں کا انتخاب کرکے انہیں ملک کے ایوانوں میں ترجمانی اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے بھیجتے ہیں، جمہوریت سے انکار نہ صرف آئین سے انحراف بلکہ غیر جمہوری قوتوں کو خوش کرنا اور ان کے لیے آلہ کار بننے کے مترادف ہے، ملک میں جمہوری نظام کے لیے سیاست،سیاسی جمہوری پروگراموں کو آگے بڑھانا حقیقی سیاسی جمہوری کارکنوں اور جمہوری قوتوں وعوام کی ذمہ داریوں میں شامل ہے، خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی برصغیر کے وقت سے اپنی شہادت تک اور پشتونخواملی عوامی پارٹی اب تک جمہوریت کی علمبردار رہی ہے اور ہر آمرانہ دور حکومت اور غیر جمہوری قوتوں کی آشرباد سے قائم فارم47کے حکومت/حکومتوں کے خلاف ملک کے جمہوری تحریکوں میں اپنا صف اول کا کردار اداکرتی رہی ہے، MRDکی تحریک بحالی جمہوریت 7اکتوبر1983کو کوئٹہ میں پارٹی کے چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی کی قیادت میں نکالے گئے جلوس پر ضیائی مارشلاء کے حکم پر فائرنگ جس میں پارٹی کے کارکنوں کی شہادتیں ہوئی، پارٹی کے درجنوں رہنماء وکارکن گرفتار اور پارٹی چیئرمین پر دروغ گوہی پر مبنی مقدمہ درج کیا گیا اور پارٹی کی مشاورت سے پارٹی چیئرمین کو اُس وقت روپوش ہونا پڑا۔
(جاری ہے)
اور پارٹی آج بھی اپنے شہدا جمہوریت کوخراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ پشتون بلوچ صوبے اور ملک کی سطح پر چلنے والی تمام جمہوری تحریکوں میں پارٹی اپنے محبوب قائد ملی مشر محمود خان اچکزئی کی قیادت میں تاریخ ساز جدوجہد کرتی چلی آئی ہے اور آج بھی ملک کے اپوزیشن جماعتوں کی سب سے بڑی جمہوری تحریک کی سربراہی محمود خان اچکزئی کررہے ہیں اور پارٹی اس تحریک کے سلوگن کے تحت ملک میں آئین کی بالادستی، جمہور کی حکمرانی، عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی، ملک میں قوموں کی برابری پر مبنی حقیقی جمہوری فیڈریشن کے قیام اور سیاست وانتخابات میں فوج اور تمام جاسوسی اداروں کی مداخلت کے خاتمے اور ہر ادارے کو ملکی آئین میں دیئے گئے دائرہ کار ودائرہ اختیار کا پابند بنانے کے لیے عملی جدوجہد کررہی ہے۔
پارٹی کارکن اپنے محبوب چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی کی قیادت میں جاری سیاسی جمہوری جدوجہد میں اپنا فعال کردار ادا کرتے ہوئے تمام تر توانائیاں اور صلاحیتیں مثبت انداز میں برؤے کار لائیں اور سوشل میڈیا کو درست انداز میں استعمال کرے، کسی بھی غیر ضروری، غیر جمہوری بحث مباحثہ کا حصہ نہ بنے۔غیر جمہوری قوتوں اور ان کے سہولت کا روں وآلہ کاروں کے منفی پروپیگنڈوں، غیر سیاسی، غیر شائستگی، دروغ گوہی پرمبنی بیانات سے عوام کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا بلکہ یہ عمل دراصل غیر جمہوری قوتوں کی آشربادسے زئی وخیلی کی سیاست کو فروغ دینے، نفرتیں پھیلانے اور قومی، سیاسی، جمہوری راہ اور خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی ودیگر اکابرین کے ملی ارمانوں اور قومی اہداف کے حصول کی جدوجہد سے توجہ ہٹانے کے مترادف ہے۔
پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر وضلع کوئٹہ کے صدر سید شراف آغا، صوبائی جنرل سیکرٹری کبیر افغان،ضلع معاونین ڈاکٹر حبیب اللہ کاکڑ، حاجی رسول جان، اسلم خلجی، علی محمد پانیزئی، تحصیل کچلاک کے صدر ملک نادر کاکڑ، تحصیل سٹی صدر منان نصرت، جنرل سیکرٹری شکور افغان، علاقائی سیکرٹری زمان ہمزولئے، تحصیل معاون حاجی محمودافغان، علاقائی سینئر معاون علاؤالدین خان،عبدالنافع خان نے لاندی پشتون آباد علاقائی یونٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ تحصیل سٹی سے مربوط لاندی پشتون آباد علاقائی کانفرنس کانفرنس تحصیل سیکرٹری منان نصرت کی صدارت میں منعقد ہوا۔ علاقائی کانفرنس میں گزشتہ تنظیمی سیاسی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جس کی منظوری دیتے ہوئے نئے کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ منتخب ایگزیکٹیوز سے ضلع ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر حبیب اللہ کاکڑنے حلف لیا۔
کانفرنس میں ضلع ایگزیکٹوز، ضلع کمیٹی، تحصیل کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منتخب ایگزیکٹیوز کو مبارکباد پیش کیا اور بجاء وطور پر اس امید کا اظہار کیا کہ وہ علاقے میں پارٹی کو فعال ومنظم بنانے اور تنظیم سازی کے لیے بھرپور محنت کرینگے اور عوام کو پارٹی صفوں میں شامل کرکے جاری جدوجہد کو تقویت بخشے گی
عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات