ی*سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کا سہولت آن دی گو بازاروں کی تعمیر کا جائزہ

ٰعوامی سہولت کے منصوبوں میں غفلت یا تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سیکرٹری پرائس کنٹرول

ہفتہ 23 اگست 2025 21:00

ث*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اشیاء خورونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کا مشن..

(جاری ہے)

سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ نے سہولت آن دی گو بازاروں کی تعمیر کا جائزہ لیا،گلشن راوی کی 2 سائٹس اور شادمان میں زیر تعمیر شیڈز کے معیار اور کام کی رفتار بارے استفسار کیا، سہولت بازار اتھارٹی کے افسران نے پیشرفت بارے آگاہ کیا،سیکرٹری پرائس کنٹرول نے شادمان بازار کے گرد شجرکاری مہم کے تحت پودے لگانے کی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ ڈرینز سے نکلنے والے آلودہ پانی کے اثرات میں بھی واضح کمی آئے گی، گلشن راوی، شادمان،مادر ملت روڈ ٹاون شپ،مانگا منڈی ملتان روڈ اور رائے ونڈ روڈ نزد سبزی منڈی سہولت آن گو بازار جلد فعال کیے جائیں گے، ڈاکٹر احسان بھٹہ نے واضح کیا کہ عوامی سہولت کے منصوبوں میں غفلت یا تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ہفتہ وار کام کی نگرانی کا جائزہ لینے کیلئے کنسلٹنٹ پرائس کنٹرول ملک مقصود احمد بھی ہمراہ تھی