سمبڑیال،چوری کی متعدد وارداتیں، شہری 5لاکھ 20ہزارروپے نقدی ،موبائل اوردوعدد موٹر سائیکلوں سے محروم

ہفتہ 23 اگست 2025 21:00

#سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء)چوری کی 4وارداتوں کے دوران شہری 5لاکھ 20ہزارروپے نقدی ،موبائل اوردوعدد موٹر سائیکلوں سے محروم۔

(جاری ہے)

تھانہ سمبڑیال کے علاقہ گریڈ اسٹیشن کے قریب محمدزوہیب کی گاڑی سے 4 لاکھ 70ہزارروپے ، عنصر محمود کی جیب سے 48500روپے اورموبائل فون ،مین بازار میں خریداری کے لیے آنے والے نوجوان محمد بلال کا موٹر سائیکل اورمحمد اکمل سکنہ کوٹ دینہ سے اُس کے گھر کے باہر سے موٹر سائیکل نامعلوم چور چوری کر کے لے گئی

متعلقہ عنوان :