ساہیوال، شوقیا فائرنگ کرتے زمینداروں کے دو بیٹے گرفتار،مقدمات درج

ہفتہ 23 اگست 2025 22:00

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء) ہڑپہ میں فائرنگ کے واقعات مقدمات درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔چک 25 دو ٹکڑا میں چک 92چھ آرکے زمینداراکرام وارث جوتہ اپنے سسرال کے گھر گیا تو عدنان جٹ نے دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی تا ہم اکرام وارث نے بھاگ کر جان بچائی ملزم قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گیا۔ جسے پولیس نے دھر لیا۔

(جاری ہے)

چک5گیارہ ایل میں ایک شوخہ راجہ شاکر کھلے عام ہوائی فائرنگ کرتے اور اس کے دو دوست اس کے ساتھ موٹرسائیکل کے پاس کھڑے شوخیاں مار رہے تھے کہ پولیس نے چھاپہ مار کر راجہ شاکر کو گرفتار کر لیا ۔اور اس کے دوست بھا گ گئے ۔پولیس نے ملز م کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔پولیس نے عدنان جٹ اور راجہ شاکر کو حوالات میں بند کر دیا اور ملزموں کے خلاف دو مقدمات 337 ایچ دو، 506 اور 34 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :