سال2022ء میںسیلاب سے جنوبی پشتونخوا کے متاثرہ اضلاع کے سروے میں ہزاروں گھرانوں کو کاٹنا کسی صورت قابل قبول نہیں ،پشتونخواملی عوامی پارٹی

ہفتہ 23 اگست 2025 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ 2022 میں جنوبی پشتونخوا کے تمام اضلاع میں آنے والے تباہ کن سیلاب اور طوفانی بارشوں نے زمینداروں، کاشتکاروں اور عام عوام کو کروڑوں روپے کے نقصانات سے دوچار کیا۔ اس قدرتی آفت نے فصلیں، زرعی زمینیں، باغات، مال مویشی، رہائشی مکانات، چھوٹے بڑے بازار اور صوبے کے اہم شاہراؤں و پہاڑی وادیوں کو شدید نقصان پہنچایا۔

مون سون کی بے رحم بارشوں نے گاؤں گاؤں اور گھر گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث ہزاروں خاندان بے گھر اور مالی طور پر تباہ و برباد ہوگئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بدترین سانحے کے باوجود ہاؤسنگ ریکنسٹرکشن یونٹ (RU)، فلڈ ریزیلنس اینڈ اڈپٹیشن پراجیکٹ و وزارت منصوبہ بندی و خصوصی ترقی نے جنوبی پشتونخوا کے متاثرہ اضلاع کے سروے میں ہزاروں گھرانوں کو کاٹ دیا۔

(جاری ہے)

مزید برآں 20 اگست 2025 کو متعین کردہ آخری تاریخ پر ان اداروں کی ویب سائٹس اور بذریعہ ڈاک درخواستیں کرنے کیلئے تاریخ میں اضافہ نہ کرنا قابل افسوس ہے۔ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے واضح کیا کہ متاثرہ اضلاع، خصوصاً پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، زیارت، ژوب، لورالائی اور دیگر علاقوں کو سروے سے ہزاروں گھرانوں کو نکال کر متاثرین کے حق پر ڈاکہ ڈال کر قابل افسوس اور قابل گرفت اقدام اٹھایاہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزارت و منصوبہ بندی جنوبی پشتونخوا میں متاثر ہونے والے گھرانو ں کے سروے مکمل کرانے اور خارج شدہ نام شامل کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں بصورت دیگر پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے اس پراجیکٹ پر کام کرنے والے تمام متعلقہ دفاتر کے سامنے اور حکومت کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی ۔ بیان میں تمام سیاسی جمہوری قوتوں اور نمائندہ تنظیمو ںسے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس سروے میں جنوبی پشتونخوا کے نکالے گئے گھرانوں اور رہ جانے والے گھرانے شامل کرنے کیلئے آواز بلند کریں۔

متعلقہ عنوان :