Live Updates

چین میں بارشوں سے سڑکوں کو 2.2 ارب ڈالر کا نقصان

سڑکوں کی ہنگامی مرمت کی مد میں540 ملین یوآن مقامی حکام کو دینے کی منظوری

جمعرات 28 اگست 2025 14:01

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)چین میں شدید بارشوں سے سڑکوں کو 2.2 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کی وزارت ٹرانسپورٹ نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش اور سیلاب کے آغاز سے 23 صوبوں میں سڑکوں کو نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

چین کے وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے سڑکوں کی ہنگامی مرمت کی مد میں تقریبا 540 ملین یوآن مقامی حکام کو دینے کی منظوری دے دی ہے۔چین کی وزارت آبی وسائل کے مطابق ملک میں شدید بارشوں اور سیلاب کا سلسلہ یکم جولائی کو شروع ہوا جس سے ملک کے شمال اور جنوب میں ریکارڈ بارشیں ہوئیں۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات