بچیکی سٹی محلہ اسلام پورہ میں زیر تعمیر 2منزلہ عمارت اچانک زمین بوس ہو گئی، 2بچے اور ماں جاں بحق

جمعرات 28 اگست 2025 15:17

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)بچیکی سٹی محلہ اسلام پورہ میں زیر تعمیر 2 منزلہ عمارت اچانک زمین بوس ہو گئی،اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا،عمارت گرنے سے ماں اور 2 بچے ملبے تلے دب گئے،ملبے تلے دبنے سے 2 بچے اور ماں جاں بحق ہو گئے،ریسکیو عملہ امدادی کارروائیوں میں مصروف عمل،ریسکیو آپریشن کی تمام تر نگرانی خود ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کر رہے ہیں،ریسکیو عملہ نے ملبے تلے دبے دونوں بچوں اور ماں کی ڈیڈ باڈیز پیشہ ورانہ مہارت سے نکال لیں ،ملبے تلے دبنے سے جاں بحق ہونے والے بچوں اور ماں کی شناخت 14 سالہ آمنہ ولد مزمل، 12 سالہ معظم ولد مزمل اور 35 سالہ شہناز کے ناموں سے ہوئی۔

متعلقہ عنوان :